عامر خان کی امریکی ڈائریکٹرز کی گجراتی کھانوں سے تواضع

0
285

ممبئی (این این آئی) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امریکی فلم ڈائریکٹرز روسو برادران اور دھنوش کیلئے اپنے گھر پر روایتی کھانے کا اہتمام کیا جہاں ان کی سابق اہلیہ کرن را ئوبھی موجود تھیں۔روسو برادران بھارت میں اپنی نئی فلم دی گرے مین کی پروموشن کیلئے موجود ہیں۔اس فلم میں دھنوش بھی شامل ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ریان گوسلنگ اور کرس ایونز ہیں۔