اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 26 جولائی سے 3روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوگا،اگست سے 3روپے 50 پیسے اور اکتوبر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوگا ،نومبر سے توانائی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائیگا، اگلے چند ماہ مشکل ہیں غریب ترین صارفین کو تحفظ دیا گیا ہے، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا،ایک سے 50 یونٹ، پھر ایک سے 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا۔وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہاکہ ملک کے برآمدی شعبے کو خطے کے ممالک کے مساوی بجلی و گیس ٹیرف دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں توانائی کا بحران ہے ، کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ غریب طبقے کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ، جولائی میں بارشوں سے پن بجلی کی پیداوار ہوا ہے ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 26 جولائی سے بجلی ٹیرف میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے ، جون میں اوسط ٹیرف 21 روپے 50 پیسے فی یونٹ تھا ۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ دسمبر تک یہ ٹیرف 24 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا ، دسمبر کے بعد امید ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی ہو گی ۔وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ سب کو مشکل کا سامنا ہے ، ہماری کارکردگی کے اثرات تین چار ماہ میں سامنے آئیں گے ،تین چار ماہ بعد بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی ،بجلی کی پیداواری قیمت پر کچھ عرصہ نظر ثانی کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے ری بیسنگ نہیں کی اور فیول ایڈجسٹمنٹ سے کام چلایا ، سابق حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے کام چلایا ، بنیادی ٹیرف میں اضافہ سے یہ ختم ہو جائیں گی ،یہ کام 2021 میں ہو جانا چاہیے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں 27 ملین کنکشنز ہیں جن میں سے 13 ملین کنکشنز پر کوئی اثر نہیں آئے گا ،ہمارے اقدامات سے اکتوبر نومبر سے بجلی ٹیرف میں کمی آئے گی ۔ وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے کہاکہ بجلی کے واجبات 3 ہزار ارب روپے ہو گئے ہیں ،کم لاگت کے شنگھائی کول پروجیکٹ ، گدو پاور پروجیکٹ ، تریمو پاور پروجیکٹ اور کروٹ پاور پروجیکٹ کو مکمل کیا جارہا ہے ،مہنگے پاور پلانٹس کی جگہ سستے پاور پلانٹس کو چلائے جا رہی ہیں ،لائن لاسز کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ وزیر نے کہاکہ سرکاری کمپنیوں میں دوست ممالک کی حکومتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے نیا قانون بنایا جا رہا ہے ،اس قانون سے تیز رفتار سرمایہ کاری حاصل کی جائے گی ،یہ قانون مکمل شفاف طریقے سے سرمایہ کاری حاصل کرے گا
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...