بیجنگ(این این آئی)چین کا سب سے بڑا ایئر شو چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرواسپیس ایگزیبیشن زوہائی شہر میں شروع ہوگیا ۔ایئر شو میں چین نے اپنے جنگی طیاروں اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کی۔یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اپنا اینٹی شپ ہائپرسونک میزائل متعارف کروایا، یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر سے زائد مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ہائپرسونک میزائل اسٹریٹجک بمبار طیارے میں نصب تھا، دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا تھاکہ یہ میزائل طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایئر شو میں اینٹی ڈرون کامبیٹ سسٹم بھی پہلی بار منظر عام پر آیا، اس میں انتباہی سراغ رساں سسٹم، بغیر پائلٹ کے چلنے والے آلات اور باآسانی نقل و حرکت کرنے والے ہتھیار موجود ہیں۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...