جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے وفد کے ہمراہ جڑانوالہ میں سانحہ کی جگہ کا معائنہ معائنہ کیا

0
195

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے وفد کے ہمراہ جڑانوالہ میں سانحہ کی جگہ کا معائنہ معائنہ کیا ۔وفد میں مولانا اویس نورانی ، سینیٹر حافظ عبد الکریم ، مولانا امجد خان ، مولانا ابوتراب ، حافظ نصیر احمد احرار ودیگر موجود تھے ۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے شرپسندوں کی طرف سے عیسائی برادری کے چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کی دوری کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ اسلامی تعلیمات ہمیں اپنے عیسائی بھائیوں سے صلہ رحمی کا درس دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم سوچنا ہوگا کہ ان واقعات کا سدباب کیسے ممکن ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے نتیجے میں یہ واقعات رونما ہوئے،احترام اور رواداری کا تعلق دونوں طرف سے ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے عیسائی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے یہاں آئے ہیں۔وفد نے چرچ کے پشپ سے ملاقات کی اور اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔