موجودہ حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات چیت نہیں ہوئی،خورشید شاہ

0
220

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات چیت نہیں ہوئی،پارلیمنٹ قانون کی ترجمانی کا ادارہ ہے، حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اڑھائی سالہ دور حکومت میں نیب کا کردار سب سے اہم رہا،نیب زدہ ہوں تو اس حال میں پارلیمنٹ پہنچا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے۔