یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا،وزیراطلاعات

0
268

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ چند سیاسی بہروپیوں کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ منگل کووفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جس کا واحد مقصد اپنے ادوار میں کی گئی بے تحاشا کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا۔