اسامہ بن لادن کے خصوصی سیکیورٹی گارڈ کی دوبارہ افغانستان آمد

0
380

کابل(این این آئی) القاعدہ کے ایک رکن محمد امین الحق کو جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ان کے آبائی شہر میں واپس آئے دیکھا گیا ہے ، محمد امین الحق مشرقی افغانستان کے تورا بورا پہاڑوں میں القاعدہ کے سابق رہ نما اسامہ بن لادن کی موجودگی کے دوران ان کے محافظ دستے میں شامل تھے۔پاکستان نے 2008 میں امین الحق کو گرفتار کیا اوراس کے بعد سنہ 2011 عدم ثبوت کی بنیاد رہا کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ا افغانستان میں گذشتہ عرصے کے دوران تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کے جلومیں افغانستان میں دہشت گردی کے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو افغانستان میں امریکی موجودگی کے بیس سال میں بھی نہیں دیکھے گئے۔ اس لیے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ القاعدہ کے دوبارہ ظہور کے قوی امکانات ہیں جس نے 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر حملے کیے تھے۔اس تناظرمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی کے عہدیدار کریس کوسٹا نے بتایا کہ امریکی افواج کے تیزی سے انخلا اور افغانستان میں طالبان کے عروج کے ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ القاعدہ کے پاس ایک موقع ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔