امریکی ثالثی میں آذر بائیجان اور آرمینیا جنگ بندی پرمتفق

0
255

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے پیر کے روز ایک بار پھر واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ناگورنو کاراباخ خطے میں انسانی بنیادوں پرجنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ سکریٹری خارجہ اسٹیفن بیگن نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی 26 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق 8:00 بجے نافذ العمل ہوگئی ہے۔ایک علیحدہ بیان میں او ایس سی ای منسک گروپ جو اس تنازع میں ثالثی کے لیے فرانس، روس اور امریکا کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا تھا نے کہا کہ وہ ناگورنو کاراباخ مسئلے پر بات کرنے کے لیے 29 اکتوبر کو ایک بار پھر ملاقات کرے گی