سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ

0
92

سڈنی(این این آئی)آسٹریلوی شہر سڈنی میں گزشتہ دنوں ہونے والے چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ فراز طاہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں آسٹریلوی حکام سڈنی کے کمیونٹی سینٹر پہنچے۔آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی کمیونٹی سینٹر پہنچ کر فراز طاہر کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چاقو حملے سے جاں بحق پاکستانی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیا ہے۔