دودوما(این این آئی)تنزانیہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 155 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنزانیہ کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں بچوں، بزرگ اور خواتین سمیت 155 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تنزانیہ کے اعلی حکام کا کہنا تھا کہ تباہ کن بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھر اور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، سیلاب کی وجہ سے مجموعی ہلاکتیں 155 اور 236 افراد زخمی ہوئے ۔علاوہ ازیں تنزانیہ کے دارالحکومت دودوما میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید ایل نینو بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کہ تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرے سے دوچار ہیں اور موجودہ برسات کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی زد میں ہیں، کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاع ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...