ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان

0
106

بیجنگ(این این آئی)ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹوشو زی چیو نے کہا ہے کہ کمپنی امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرے گی جس کے تحت امریکامیں اس مقبول وڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی سینیٹ سے مذکورہ بل کی منظوری کے بعد صدر بائیڈن نے بھی اس پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اگر چینی آپریٹر، بائٹ ڈانس، نے 270 دنوں کے اندر ٹک ٹاک فروخت نہیں کی تو اس پر پابندی عائد کردی جائے گی۔جو بائیڈن اس ڈیڈ لائن میں 90 دن تک توسیع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری ٹک ٹاک پر پابندی ہے اور آپ اور آپ کی آواز پر قدغن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم عدالتوں میں آپ کے حقوق کے لئے لڑتے رہیں گے، حقائق اور آئین ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں امید ہے کہ دوبارہ کامیابی حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ ا س وقت امریکا میں ٹک ٹاک کے70کروڑ استعمال کنندگان ہیں۔