پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ،350مثبت کیسز رپورٹ

0
216

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 38 ہزار 38 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 350 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 677 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 ہوگئی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 188 ہے۔