اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں غبن سامنے آیا، پی ٹی آئی نے 26 اکاؤنٹس میں سے 4 ڈیکلیئر کئے، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور پیسے اکٹھے کرتا ہے،مری میں سیاحوں کی گاڑیوں کو چیک کر لیا جاتا تو یہ اموات نہ ہوتیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعدسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا،آج مسئلہ صرف مہنگائی نہیں،ایوان بالا اور ایوان زیریں میں عوام پر مزید ٹیکسسز لگانے کی تیاری ہے،قانون میں دوہری شہریت کو اجازت دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان اسکو پوچھنے سے قاصر ہے،یہ قانون سازی ملک کے لیے تباہ کن ہے،اگر مری میں انتظامات کیے جاتے تو سانحہ رونما نا ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں پولیس اہلکار گاڑیوں کو چیک کرتے رہے ہیں،عمران خان کے مشیروں وزیروں کا ایک مرتبہ پھر چیلنج کرتا ہوں،اگر کرپشن ہوئی تو عوام کے سامنے لاؤ،عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب آپ کو حساب دینا ہوگا،انہی عدالتوں میں کھڑے ہوکر آپکا احتساب ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بتانے سے قاصر ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدے ہوئے ہیں؟،اسٹیٹ بینک کے گورنر کو واسرائے کیوں لگایا جارہا ہے ،اس چیز کو قانونی جواز فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بتا دینا چاہتا ہوں کل یہ تمام قوانین کل انشاء ایک آرڈیننس کی مار ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مری میں کوئی سڑکیں صاف کرنے والا نہیں تھا،یہاں آج پچاس پولیس والے کھڑے ہیں لیکن وہاں دس اہلکار بھی موجود نہیں تھے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی ترجمانوں سمیت کوئی ایک شخص تعزیت کے دو لفظ نہ کہہ سکا،ملک میں جو ظلم ہوئے انکا حساب لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج...
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ...
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ۖ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی...
بیجنگ(این این آئی)چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول ۖ حضرت...
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی...
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور شہید کے...