پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی، بلاول بھٹو زر داری

0
213

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو ز رداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی زوم کے ذریعے شرکت کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریس وومن شیلا جیکسن نے کہا کہ ا?ئی ایم ایف سے کہوں گی کہ پاکستان کو اقتصادی سہولتیں دی جائیں۔پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ٹیکساس کے گورنر سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر گریگ ایبٹ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔