کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت سے ہوم سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا

0
325

سڈنی (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت سے ہوم سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق 26 سمبر کو ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 25 ہزار شائقین کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ آنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں 23 ہزار شائقین کو داخلے کی اجازت مل گئی جبکہ برسبین گابا میں 30 ہزار اور ایڈیلیڈ اوول میں 27 ہزار شائقین آسکیں گے۔واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 17دسمبر سے شروع ہوگی۔