منی لانڈرنگ کیس سلمان شہباز سمیت دیگر ملزمان بھی اشتہاری قرار

0
276

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران ، داماد ہارون یوسف ،طاہر نقوی اور علی احمد خان کو اشتہاری قرار دیدیا ، عدالت نے نیب کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت 3دسمبر تک ملتوی کر کے وکلاء کو جرح کیلئے پابند کردیا ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فاضل عدالت نے حاضری مکمل کرانے کے بعد سماعت شروع کی ۔ شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے کارروائی موخر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جس پر فاضل جج نے کہا کہ کوئی بات نہیں گواہ موجود ہیں ان کے بیانات قلمبند کر لیتے ہیں آپ جرح نہ کریں ۔نیب کے تین گواہان طیب زوار، خالد محمود اور فیصل بلال بیان دینے کیلئے ذاتی حیثیت میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔نیب کے گواہ بلال فیصل نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ2019 سے میں بطور ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ اکائونٹس پنجاب اسمبلی تعینات ہوں، نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حوالے سے لیٹر موصول ہوا جس میں ان کے بطور ممبر صوبائی اسمبلی دونوں ملزمان کی جانب سے موصول ہونے والی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ مانگا گیا جبکہ میں نے دونوں کا ریکارڈ اکھٹا کر کے نیب لاہور کو ارسال کر دیا