نئے فنکار فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لے جا سکتے ہیں’سلیم شیخ

0
75

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکے ۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں اور ہمسایہ ملک نے ہمارے بہترین ٹیلنٹ سے فائد ہ اٹھایا ہے ۔