روسی صدر کا یوکرین کی فوج سے اقتدار پر قبضے پر زور

0
232

ماسکو (این این آئی )روسی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران روسی صدر ولادی میر پوتین نے یوکرین میں روسی فوج کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مغربی مشیروں خاص طورپر امریکا کے ذریعے ہو رہا ہے۔ادھرکریملن کے حوالے سے بتایاگیا کہ روس یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے منسک میں وفود بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وفد میں دفاع اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اس تناظر میں یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ یوکرین امن چاہتا ہے اور روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔اگر بات چیت ممکن ہے، تو اس کا انعقاد ہونا چاہیے۔ اگر ماسکو بات کرنا چاہتا ہے اور غیر جانب دار رہنے کا مشورہ دیتا ہے تو ہم اس سے نہیں ڈرتے۔پوڈولیاک نے بھیجے گئے ایک ٹیکسٹ پیغام میں کہا کہ مذاکرات کے لیے ہماری تیاری امن کے لیے ہماری انتھک کوششوں کا حصہ ہے۔