یورپی یونین کی روسی صدراوروزیرخارجہ کے اثاثے منجمدکردیئے

0
347

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین اور ان کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف یورپی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوریل نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے۔ دنیا کے واحد رہ نما جن کے خلاف یورپی یونین نے پابندیاں عائد کی ہیں وہ شام کے صدر بشار الاسد، بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور اب پوتین بھی اس میں شامل کردئیے گئے ۔