عمران اینڈ شیروز اپنی زبان پر کنٹرول کریں، قادر پٹیل

0
225

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ عمران اینڈ شیروز اپنی زبان پر کنٹرول کریں ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے اخلاق کا دامن نہ چھوڑیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جیالوں کے صبر کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے گریز کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جس کو اپنی بیوی جوتے مارتی ہے وہ بھی جمہوری سیاست کے امام آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کرتا ہے ۔ قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان ڈوب مرے ان کی پارٹی میں وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار بننے کے لائق نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے پرویز الٰہی کو امیدوار بناکر پی ٹی آئی کے ممبران پر عدم اعتماد کیا ۔