اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا این آر او دیا، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا احتساب ہو۔شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ لوگ اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں، یہ لوگ ملک کو سری لنکا جیسی حالت میں لے آئے ہیں، ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالا جائے اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے 30 سال حکومت کرنے کے بعد اخلاقیات پامال کیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کرپشن چھپانے کے لیے ان لوگوں نے اپنے آپ کو این آر او دیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ایک مقصد اداروں کو فعال کرنا اور قانون کی بالادستی ہے۔شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ نئے انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...