اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن اور رواداری کو فروغ دے کر ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور متحد ملک بنا سکتے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز پر آئیے سب مل کر پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا پرچار کریں۔انہوںنے کہاکہ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے گہری اہمیت رکھتا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم اس مہینے میں ایک دوسرے کے لیے افہام و تفہیم، ہمدردی اور احترام کے جذبے کو قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اس محرم ہمیں پورے پاکستان میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ترغیب ملے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...