اسلام آباد (این این آئی)یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے کہا ہے کہ پاکستان سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں لے رہے ہیں ، ہم اپنے سے کہیں زیادہ طاقت ور دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں۔پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کہا کہ ‘میں دوست ممالک سے مل رہا ہوں، روسـیوکرین جنگ کا کوئی جواز نہیں کہ یوکرین اپنے دوست ممالک سے تعلقات بھول جائے۔ انہوںنے کہاکہ میں پہلا یوکرینی وزیرخارجہ ہوں جو یوکرین کی آزادی کے بعد پاکستان آیا، میرے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان ایسے دورے ضروری ہیں، ہر شخص یہ پوچھ رہا ہے کہ یہ دورہ ابھی ہی کیوں، یہ اسوال اس لیے نہیں پوچھا جا رہا کہ پاکستانی مجھے یہاں دیکھ کر ناخوش ہیں بلکہ اس سوال کا مطلب ہے کہ ایسادورہ پہلے کیوں نہیں ہوا۔دیمیترو کولیبا نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ پاکستان اور یوکرین نے 90 کی دہائی میں دفاعی تعاون کیا تھا، جس کا فائدہ خود پاکستان کو بھی پہنچا، پاکستان کا الحدید ٹینک دونوں ممالک کے تعاون سے بنا تھا لیکن دفاعی تعاون پر ہی پاکستان اور یوکرین کے تعلقات قائم نہیں رہے۔یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ‘مجھے یاد ہے کہ دو سال قبل یوکرینی تاجروں کے ساتھ مل کر پاکستان نے آٹے کے بحران پر قابو پایا تھا صرف یہی نہیں، یوکرینـروس جنگ سے قبل ہی بہت سارے پاکستانی طالب علم یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔دفاعی حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صاف صاف بتادوں گا کہ یوکرین پاکستان سے کسی بھی قسم کا اسلحہ نہیں لے رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ یوکرین اور پاکستان کا دفاعی تعاون 90 کی دہائی میں ہونے والے معاہدوں کا تسلسل ہے، جس میں پاکستان کے ٹینکس کی اپگریڈیشن اور دیگر طریقوں سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید بڑھانا ہے، درحقیقت ہم تاحال پاکستان کی مدد کر رہے ہیں تاکہ آپ اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کی یورپ بہت بڑی قیمت چکا رہا ہے کیونکہ جنگ یورپ میں ہو رہی ہے، جو یورپی تجزیہ کار یہ کہتا ہے یہ اس جنگ کو ختم کرنا ہے تو وہ یوکرین کی حمایت کرنا بند کردو تو وہ درحقیقت ہر یوکرینی شہری کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ بھی اپنے سے زیادہ طاقت ور دشمن سے، ہم اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...