جڑانوالہ واقعہ افسوناک اور قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

0
194

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کا واقعہ افسوناک اور قابل مذمت ہے، ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت اور سوسائٹی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ ایسے پرتشدد اور عدم برداشت پر مبنی اقدامات پاکستانی اخلاقیات سے مطابقت نہیں رکھتے۔