نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کی ناظم الامور کی ملاقات

0
151

اسلام آبا د(این این آئی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے یہاں ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔