امریکہ اور برطانیہ نے حماس پر مزید پابندیاں لگا دیں

0
202

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے حماس کے لیے ایک بار اظہار مذمت کیا گیا ہے اور اس فلسطینی مزاحمتی تحریک کے لیے نئی پابندیوں کا نفاذ کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی پابندیوں کا جواز اسرائیل پر سات اکتوبر کو کیے گئے حملوں کو بنایا گیا،امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق ان حماس رہنمائوں کے خلاف ہو گا جو بیرون ملک حماس کے مفادات کے تحفظ کے لیے سر گرم رہتے ہیں اور حماس کے ایجنڈے کو بڑھاتے ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے انڈرسیکرٹری بریاب نیلسن نے کہا ‘ حماس نے اعلی سطح پر موجود تعلقات اور نیٹ ورک کو حماس کے لیے فنڈریزنگ کرتے ہیں۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں حماس کے ایک درجن بھر رہنماں اور سہولت کاروں پر لگائی گئی ہیں۔ ان میں غزہ کے رہائشی اسماعیل برہوم ، ان کے بارے میں امریکی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ غزہ میں حماس کے ریجنل فنانس ایگزیکٹو ہیں۔برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ دوسرے رہنما غزہ کے شریک بانی محمد ظاہرہیں جن پر یہ پابندیاں لگی ہیں، لبنان میں مقیم حماس رہنما علی برکہ بھی ان پابندیوں کی زد میں آئیں گے، انہوں نے حماس کے سات اکتوبر کے حملوں کا دفاع کیا تھا۔