اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کورونا وائرس کی وباء کو قابو کرنے کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارتِ صحت اور این سی او سی کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے این سی او سی کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں حکام کو کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
مقبول خبریں
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج...
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ...
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ۖ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی...
بیجنگ(این این آئی)چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے صحابی رسول ۖ حضرت...
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے،اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی...
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد...
ایبٹ آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور شہید کے...