اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہوں نے محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو ولی عہد نے قبول کرلی جبکہ دونوں رہنمائوںنے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔وزیراعظم نے بات چیت میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعودی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا وزیرِ اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو مبینہ طور پر میزائل کے پرزے فراہم کرنے والی...
غزہ سے متعلق پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جوبائیڈن کی غزہ سے متعلق پالیسی پر احتجاجا امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے...
الیکشن مداخلت کیس، ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے بعد ہونے کا امکان
واشنگٹن(این این آئی)الیکشن مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔امریکی...
فلسطینیوں پر مظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیار کرگیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے متعدد کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شدت آگئی۔ کولمبیا، ہارورڈ، یو ایس سی، ٹیکساس یونیورسٹی سمیت...
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں بس ڈرائیوروں کیلیے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض سے سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی...