جرمن سفیر کی نیول چیف محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

0
283

اسلام آباد (این این آئی)جرمنی کے پاکستان میں سفیر برن ہارڈشلگہیک نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔