نام نہاد انتخابات مسئلہ کشمیر کے حل کا متبادل نہیں ہوسکتے’محبوبہ مفتی

0
366

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نام نہاد انتخابات مسئلہ کشمیر کے حل کا متبادل نہیں ہوسکتے اور انہوںنے اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زوردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہیںاور دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع کئے جانے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر چین سے مذاکرات کئے جاسکتے ہیں جس نے ہماری زمین پر قبضہ کررکھا ہے تو پاکستان سے کیوں بات نہیں کی جاسکتی ۔ کیااس کی وجہ پاکستان کا مسلمان ملک ہونا ہے کیونکہ اب بھارت میں ہر چیز کو فرقہ واریت کا رنگ دے دیاگیا ہے۔ بھارت میں بھی جے پی کی حکومت ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے نام پر ”جمہوریت کا قتل” کررہی ہے کیونکہ گپکار اتحاد کے امیدواروں کو گھروں تک محدود تک کردیاگیا ہے جبکہ دیگر کو اپنی انتخابی مہم چلانے کی کھلی آزادی ہے۔ محبوبہ مفتی نے انتخابات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں نولاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات کر رکھے ہیں جبکہ دیگر بھارتی ریاستو ں کے شہری علاقوں میں اتنی بڑی تعداد میں فورسز تعینات نہیں ہیں۔