شنگھائی(این این آئی) ماہرین نے کہا ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے چین کی جانب سے بیرون مالک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر روکنے کے نتیجے میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب میں کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو سبز توانائی کی پیداوار اور بیرون ملک کول پاور پلانٹس کی تعمیر روکنے میں مدد کرے گا۔چین بین الاقوامی دباؤ کا شکار ہے کہ وہ بیرون ملک کوئلے کی سرمایہ کو ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ اقوام متحدہ میں ماحولیات سے متعلق وعدوں کی تکمیل کرسکے۔بیجنگ عالمی سطح پر کول پاور پلانٹس کے لیے سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور چین کے اعلان کے بعد بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں کوئلے سے بجلی کی توسیع کے منصوبوں پر دور رس اثر پڑے گا۔امریکی تھنک ٹینک گلوبل انرجی مانیٹر (جی ای ایم) کے مطابق یہ اعلان چینی ریاست کی مالی اعانت کے لیے مختص کیے گئے 44 کول پلانٹس کو متاثر کر سکتا ہے۔جی ای ایم نے کہا کہ اس سے مستقبل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 20 کروڑ ٹن تک کم کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی۔جی ای ایم کے کوئلے پروگرام کی ڈائریکٹر کرسٹین شیئر نے کہا کہ چین کا اعلان رواں سال موسمیاتی محاذ پر ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بہت سے ممالک بجلی کی پیداوار کے متبادل ذرائع اپنائیں گے اور انہیں قابل تجدید توانائی فراہم کیے جانے میں تعاون کیا جائے گا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...