ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی ابھرتی سپر اسٹار سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جب کم عمری میں اپنے والدین کی فلمیں دیکھیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کی والدہ اور والد انتہائی برے شخص ہیں۔سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بڑی صاحبزادی ہیں۔حال ہی میں سارہ علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں والدین کی طلاق پر کھل کر بات کرنے سمیت اپنے بچپن اور کم عمری سے متعلق بھی باتیں کی اور یہ بھی بتایا کہ بولی وڈ انڈسٹری میں انہوں نے کس طرح قدم جمائے۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران والدین کی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے جدا ہونے پر کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی۔سارہ علی خان نے والدین کی طلاق کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے والدین کی شادی ختم ہوئی، اس وقت وہ کم عمر تھیں، تاہم جب تک ان کے والدین ایک ساتھ تھے، انہوں نے کبھی بھی اپنی والدہ کو خوش نہیں دیکھا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کی والدہ شادی کے 10 سال تک کبھی کھل کر نہیں ہنسیں ہوں گی۔سارہ علی خان نے کہا کہ ان کے والدین کی طلاق ہونے پر انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی، کیوں کہ وہ اپنے گھر کے معاملات سے بخوبی ا?گاہ تھیں اور کم عمری میں ہی سمجھدار بن گئی تھیں۔ان کے مطابق ایک ایسا گھر جہاں کے افراد ایک دوسرے سے خوش ہونے کے بجائے ایک دوسرے پر بوجھ بن جائے، ایسے میں علیحدگی اور طلاق ہی بہتر فیصلہ ہوتا ہے۔سارہ علی خان نے کہا کہ والدین کی طلاق کے بعد انہوں نے اپنی ماں کو خوش دیکھا جو کہ ان کا حق تھا۔ان کے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 1991 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا، امریتا سنگھ شوہر سے زائد العمر تھیں۔سیف علی خان امریتا سنگھ سے دو بچے بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ہیں اور اداکارہ اپنے بھائی سے بڑی ہیں۔طلاق کے 8 سال بعد سیف علی خان نے خود سے 10 سال کم عمر کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی، جن سے انہیں 2016 میں بیٹا تیمور علی خان اور 2020 میں جے علی خان ہوا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...