ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 9افراد چل بسے ، 637نئے کیسز رپورٹ

0
154

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 9افراد چل بسے ، 637نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 637 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 751 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے ،کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 575 ہوگئیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 12 لاکھ 26 ہزار 906 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 493 ہوگئی، سندھ میں ابتک 4 لاکھ 72 ہزار 925، کے پی میں 1 لاکھ 78 ہزار 846 کورونا کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔بلوچستان میں ابتک 33 ہزار 368، اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 223 کیسز ریکارڈ کئے گئے ،گلگت میں کورونا کے ابتک 10 ہزار 398 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 498 کیسز ریکارڈ کئے گئے ،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 270 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک 2 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار 406 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔