کراچی (این این آئی)اداکارہ حرا مانی کے کورونا کا شکار ہونے پر ان کے شوہر نے اہلیہ کی پوسٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کمنٹ کیا کہ یہ کون طے کرے گا کہ کس سے کس کو کورونا لگا؟حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کردیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ وہ فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں اور اپنے بچوں سمیت اہل خانہ کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔حرا مانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے تحفظ کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر کے اپنے پیاروں اور خود کو بھی محفوظ رکھیں۔ساتھ ہی اداکارہ لکھا کہ اس موقع پر ایک فلمی تصویر شیئر کرنا لازمی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی تازہ تصویر بھی شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ ان کے علاوہ دیگر اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے کورونا کا شکار ہوئیں؟حرا مانی کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔شوبز شخصیات کے علاوہ مداحوں نے بھی ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں اور ساتھ ہی انہیں مشورہ بھی دیا کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔حرا مانی کی کورونا کی پوسٹ پر ان کے شوہر مانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ یہ طے ہونا ابھی باقی ہے کہ کس سے کس کو کورونا لگا؟مانی نے کمنٹ کیا کہ ‘اب یہ کون طے کرے گا کہ کس کو کس سے ‘کورونا’ لگا۔مانی کے کمنٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہار کیا اور دونوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔حرا مانی نے گزشتہ برس جون میں کورونا کے تحفظ کی ویکسین لگوائی تھی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...