وزیراعظم کی اپنی حکومت کو 3 سالوں میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد

0
187

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو 3 سالوں میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ جی ڈی پی گروتھ کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلومبرگ نے پیشن گوئی کی کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کوویڈ وباء کے بعد سے پاک کو نارملسی انڈیکس میں سرفہرست 3 ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دی اکانومسٹ نے اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوشش کو تسلیم کیا۔