قاہرہ اور پیرس کے ہوائی اڈوں کے درمیان پہلی ماحول دوست پرواز

0
193

قاہرہ(این این آئی)مصری وزارت شہری ہوابازی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے ماحول دوست خدمات اور مصنوعات کے ساتھ پہلی پرواز کے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیاہے۔ افریقی براعظم میں کسی ایئر لائن کے لیے یہ اپنی نوعیت کی پہلی ماحول دوست پرواز ہوگی۔ اس کا مقصد پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مصری حکومت کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔مصر ائیرکی ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ پائلٹ عمرو ابو العینین نے کہا کہ قومی کمپنی کی جانب سے ماحول دوست خدمات اور مصنوعات کے ساتھ اس پرواز کا انعقاد کمپنی کی سماجی ذمہ داری کے دائرے میں آتا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس پرواز کا مقصد دوران پرواز پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال کے 90 فی صد نقصانات کے بارے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ایجپٹ ایئر نے پلاسٹک کی ایسی 27 مصنوعات کی نشاندہی کی جنہیں ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اشیا طیاروں میں استعمال ہوتی تھیں۔ انہیں ماحول دوست مصنوعات سے تبدیل کیا اور پرواز کے لیے ایک لوگو گرین سروس فلائٹ، استعمال ہونے والی تمام مصنوعات اور مواد پر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آئی اے ٹی اے کے مطابق ہے کہ ایک مختصر یا طویل مدتی پرواز کے ذریعے ایک مسافر تقریبا 1.43 کلو گرام فضلہ پیدا کرتا ہے