شام میں جیل سے اپنے قیدی چھڑانے کی داعش کی کوشش ناکام رہی،امریکا

0
214

واشنگٹن(این این آئی)داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں مشترکہ ٹاسک فورس کے کمانڈر جان برینن نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے تنظیم کے خلاف غویران جیل (حسکہ میں)کے خلاف سلسلہ وار حملے کیے ہیں۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب داعشی جنگجوئوں نے غویران جیل پر دھاوا بول کر اپنے جنگجوئوں کو چھڑانے کی کوشش کی تھی۔ اس کارروائی میں داعش نے جیل کے سیکیورٹی عملے کے متعدد اہلکاروں کو اغو کرلیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی اتحاد کے ایک بیان میں برینن نے داعش کی قیادت میں آپریشن کو ایک مایوس کوشش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ تنظیم نے اپنے بہت سے ارکان کو موت کی سزا جاری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کسی بھی خطرے کے خلاف اپنے اور اپنی شراکت دار افواج کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور یہ کہ وہ ان قوتوں کے تحفظ کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب داعش کے زیر حراست افراد نے ہتھیار اٹھائے، تو وہ ایک فعال خطرہ بن گئے۔ پھر وہ ہمارے ساتھ تصادم میں آگئے اور شامی ڈیموکریٹک فورسز اور اتحاد کے فضائی حملوں میں مارے گئے۔ جن قیدیوں نے اس آپریشن میں حصہ نہیں لیا تھا انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی