ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے، اسحاق ڈار

0
198

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہو چکی ہیں۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ عمران خان نے قیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت 10روپے کم کی، حکومت کو پیٹرولیم پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔