اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ میں اس وقت چھٹیوں پر بیرون ملک ہوں، جب رخصت پرگیا تو اس وقت جوڈیشل کمیشن کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا، میرے بیرون ملک جانے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس بلائے گئے ، میری غیرموجودگی میں جوڈیشل کمیشن کا تیسرا اجلاس28 جولائی کو بلالیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے فورم کو مضحکہ خیز نہ بنائیں، جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے پہلے سے سلیکٹڈ ناموں پرغورکی روایت ختم ہونی چاہیے، چیف جسٹس کی طرف سے ججزکی تعیناتی کے معاملے پر جلد بازی سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس چاہتے ہیں2347 دستاویز کا ایک ہفتے میں جائزہ لیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور سینئرججزکوبائی پاس سے پہلے نامزدگی کا طریقہ کار زیرغورلایاجائے کیو نکہ سپریم کورٹ کا سینئر ترین جج ججزکی نامزدگی کا طریقہ کارطے کرنے میں ناکام رہا ہے۔جسٹس قاضی فائز نے لکھا کہ اجلاس سے متعلق دستاویزات ابھی تک مجھے نہیں دی گئیں، واٹس ایپ پر یہ ہزاروں دستاویزات مجھے بھیجی گئیں جن میں سے مجھے صرف 14 صفحات تک رسائی ملی جو پڑھے بھی نہیں جاسکتے۔معزز جج نے خط میں کہا کہ چیف جسٹس نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن خود کیا تھا، اگرچیف جسٹس کیلئے اپنے ہی اقدام بے معنی ہیں توخلاف ورزی کے بجائے ان کو واپس کریں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...