اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری نے قائد محمد نواز شریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر پانچ سال نااہلی کی سزا بھگتی جو ختم ہو گئی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہادر، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو۔ طلال چوہدری تو پانچ سال بعد اہل لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ میں تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری اپنے ضمیر ہی نہیں، وقت اور عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دانیال عزیز اور طلال چوہدری دونوں کو صرف اس لئے سزا دی گئی تھی کیونکہ وہ اس وقت سچ بول رہے تھے،جو نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے والے کرداروں کو قبول نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان دونوں بھائیوں کو تاریخ اور عوام کے سامنے سرخرو ہونا مبارک فرمائے۔انہوںنے کہاکہ دونوں نے انتہائی نامساعد حالات کاسامنا کیا تاہم حق گوئی کی راہ چھوڑی نہ ہی حلقے کے عوام کا ساتھ چھوڑا، اور اپنے موقف، قیادت اور جماعت کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوںنے کہاکہ دانیال عزیز، طلال چوہدری اور ان کے حلقے کے عوام کو مبارک ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...