اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایویلیوشن ایپ حکومت کے تمام منصوبوں کو مانیٹر کرے گی، یہ ایپ شفافیت کیلئے ایک ڈیش بورڈ کے ذریعے ہم تمام پراجیکٹ کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ وہ مانیٹرنگ اور ایویلیوشن ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایپ ماننٹر ایویلیوشن سے فیصلہ سازی میں بھی مدد ملے گی جبکہ تمام منصوبوں میں یہ ہمارے لئے ایک گائیڈ ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس قرضے ادا کرنے کیلئے بھی وسائل نہیں ہیں جبکہ ہمارا ڈویلپمنٹ بجٹ ادھار پر چل رہا ہے، ان تمام مسائل کے ساتھ ایسی ایپ کم بجٹ پر پراجیکٹ مکمل کریں گی، اس مقصد کیلئے یہ ایپ بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزارتوں میں کے پی آئی درست بنانے کی صلاحیت نہیں ہے،ایسی ایپ مختلف وزارتیں بھی فائدہ اٹھائیں گے۔