کراچی (این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا میک اپ کے بغیر کافی مختلف نظر آتی ہیں۔حال ہی میں معمر رانا نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا کوئی پاکستانی اداکارہ ایسی ہیں جو بغیر میک اپ کے خوفناک دکھائی دیتی ہوں؟جواب میں معمر رانا نے کہا نہیں پاکستان میں تو ایسی کوئی نہیں البتہ بھارت میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو بغیر میک اپ بھیانک نظر آتی ہیں۔اداکار نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا پریانکا چوپڑا کو جب میں نے بغیر میک اپ دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ یہ ہے کون، میں اور سلمان بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ ایک لڑکی آئی اور سلمان سے باتیں کرنے لگی۔بات جاری رکھتے ہوئے معمر نے کہا اس دوران میں خاموش رہا، جب لڑکی گئی تو میں نے سلمان سے پوچھا یہ کون تھی؟ جواب میں سلمان نے حیرانی سے کہا تم نے نہیں پہچانا؟ میں نے کہا نہیں جس پر سلمان نے بتایا کہ یہ پریانکا چوپڑا تھی۔معمر رانا نے کہایہ سن کر میں کافی حیران ہوا، میرا جو سارا کرش تھا وہ ختم ہوگیا، میں نے کہا بھاڑ میں جاؤ سارے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو اداکارہ اصل میں خوبصورت ہے وہ ہے امیشا پٹیل، وہ بہت دلکش اور حسین اداکارہ ہیں وہ بالکل فٹ اور دکھنے میں بہت پیاری ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق معمر نے کہاصائمہ بغیر میک اپ بہت پیاری لگتی ہیں، اس کے علاوہ ریما اور ریشم حقیقت میں بہت خوبصورت ہیں جب کہ اسکرین اپیئرنس میرا کی شاندار ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد اور چاروں صوبائی اکائیوں میں آبادی کے تناسب سے بیرون ملک سکالر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں...
پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھرپورمواقع میسرہیں ، وزیر خزانہ
واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھرپورمواقع میسرہیں، حکومت اصلاحات...
عدلیہ کی تاریخ کا ایک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائر ہوگئے
اسلام آباد (این این آئی)عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرہوگئے ۔چیف جسٹس کے اعزاز میں...
اسحاق ڈار کی جنوبی افریقا کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور سے ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی افریقا کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور سے ملاقات کی ۔ترجمان دفتر خارجہ...
سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ”مائی اسلام آباد” شروع کی جا رہی ہے، آئی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ''مائی اسلام آباد'' شروع...