مظفر آباد (این این آئی)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی جس میں کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم کاکڑ کو آزاد جموں و کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد، آزادی متزلزل نہیں ہو گی بلکہ اور مضبوط ہو گی