پیپلزپارٹی وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے گی، خورشید شاہ

0
163

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لینے کا فیصلہ کرلیا۔رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے پاس جو وزارتیں ہوں گی ان کی کمیٹیاں ہم لیں گے، وزارتوں سے زیادہ پاور فل کمیٹیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن)سے آئینی عہدے بھی لیں گے۔