نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکومت کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کے بعد کسان یونین کا دہلی چلو احتجاجی مارچ دوبارہ شروع ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسانوں کا احتجاجی مارچ نویں دن میں داخل ہوچکا ہے، کسان اپنے مطالبات کے لیے پنجاب ہریانہ سرحد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ہریانہ پنجاب کی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو منتشر کرنے کی خاطر بھارتی حکومت نے ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔کسان یونین کا کہنا تھا کہ ہم خالی ہاتھ ہیں اور خالی ہاتھ ہی مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو خود اس معاملے کو حل کرنا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں اور کسانوں کے خون کی پیاسی نہ بنے، اگر ہمیں مارنا ہے تو مار دیجیے لیکن کسانوں اور مزدوروں پر ظلم نہ کریں۔ ہمیں پرامن طور پر دلی مارچ کی اجازت دی جائے۔کسان یونین نے اعلان کیا کہ کسان اپنے ٹریکٹر اور ٹرالیوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ہمارے کسانوں اور مزدوروں پر ظلم نہ کیا جائے۔کسانوں کے دہلی مارچ کے پیش نظر پنجاب، ہریانہ اور ہریانہ دہلی سرحدوں پرسیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کسان احتجاج کے پیش نظر ہریانہ پنجاب کی سرحد سیل ر دی گئی ہے جبکہ ہریانہ کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...