ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اعلان لگاتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ 15 فروری کو ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔کرکٹر کے مطابق انہوں نے بچے کا نام ‘اکے’ رکھا ہے اور یہ ان کی پہلی بیٹی وامیکا کے چھوٹے بھائی کی گھر میں آمد ہے۔ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے اور انہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اْنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔
مقبول خبریں
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
واشنگٹن (این این آئی)غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے 57 امریکی ڈیموکریٹس نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے...
متحدہ عرب امارات میں آج سے شدید بارش کی پیشگوئی
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی...
جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، مستقل جنگ بندی اور غزہ سے...
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا...
اعلی امریکی سفارت کار کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر روز امریکہ کے اعلی ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے...