مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہوئے، مسجد الحرام میں نماز عید کی ادائیگی پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔نماز عید الاضحٰی سعودی عرب کی تمام بڑی چھوٹی علاقائی مساجد میں بھی ادا کی گئی، سماجی فاصلے، ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا، 30 لاکھ سے زائد آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی، مطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ جاری رہا۔اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچے ، عیدالاضحی کے پہلے دن حجاج نے رمی کی ،منگل کو صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری گئیں۔جس کے بعد حجاج نے اپنا وقت عبادت میں گزارا، قربانی کے بعدحجاج کرام نے سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آگئے۔واضح رہے کہ اس بارخواتین کے لیے حج میں محرم کی شرط نہیں رکھی گئی، تاہم انہیں گروہ میں جانا پڑا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں بھی منگل کوعید الاضحی منائی گئی۔
مقبول خبریں
کسی کو دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دینگے،روسی صدر
ماسکو(این این آئی)روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے مغربی ممالک کو جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہوئے خبردار کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس...
غزہ کو راکھ کا ڈھیر بنانے میں بھارتی گولا بارود کا کردار بے نقاب
نئی دہلی(این این آئی)دنیا بھر میں فلسطینیوں سے ہمدردی رکھنے والوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ اب فلسطینیوں کے قتلِ عام میں کردار...
عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت...
دبئی (این این آئی)عام طور پر عرب شاہی خاندان سے متعلق یہ خیال عام ہوتا ہے کہ جس طرح ان کی زندگی عیش و...
مسلمان گورنر کو رام مندر میں سجدہ کرنا مہنگا پڑ گیا، بھارتی مسلمانوں کی...
نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں جہاں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے، وہیں اپنی کرسی بچانے کے لیے بھارتی...
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔یہ بات...