یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیش کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

0
207

اسلام آباد (این این آئی)یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس کے وفد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو وزیر خارجہ نے یو ایس آئی پی کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے اپنے واشنگٹن کے دوروں کے دوران یو ایس آئی پی کے ساتھ بات چیت کی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس ونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے شعبوں کی نشاندہی اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تاریخ اور جغرافیائی سیاست کے اس اہم موڑ پر ، ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کے متمنی ہیں،افغانستان میں صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے لیے، ایک قریبی پڑوسی ہونے کے ناطے، پرامن اور مستحکم افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوںن یکہاکہ 11 نومبر 2021 کو، ہم نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے، پاکستان، چین، روس اور امریکہ پر مشتمل ٹرائیکا پلس، کے اجلاس کی میزبانی کی،اس اجلاس میں انسانی بحران کو روکنے کی ضرورت، افغانستان سے انخلا کے لیے محفوظ راستے کی فراہمی ، ایک جامع حکومت کی تشکیل، تمام افغانوں کے حقوق کا احترام بشمول خواتین کے مساوی حقوق، لڑکیوں کی تعلیم اور دہشت گردوں کے ذریعے افغان سرزمین کے استعمال کی روک تھام جیسے مشترکہ اہمیت کے حامل اہداف پر گفتگو کی گئی