سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کر لی

0
257

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی ضمانت منظور کر لی۔جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے کی، سپریم کورٹ کی بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں۔میر شکیل الرحمن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل کو الاٹ زمین سے قومی خزانیکو ایک پینی کا بھی نقصان نہیں ہوا، میر شکیل الرحمن کو 12 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ انکوائری کے وقت میر شکیل الرحمن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،12 مارچ کو وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے، موجودہ ریفرنس 4 لوگوں کے خلاف دائر ہوا جبکہ اس کیس میں درخواست گزار کے علاوہ کسی ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا