تلہ گنگ و گرد و نواح میں پھیلنے والا مرض لمپی سکن جانوروں کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے،صوبائی حکومت ہنگامی اقدامات کرے،چوہدری سالک حسین

0
173

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ تلہ گنگ اور گرد و نواح میں پھیلنے والا مرض لمپی سکن جانوروں اور بیلوں کی تیزی سے ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تلہ گنگ اور گرد و نواح میں لمپی سکن تیزی سے جانوروں اور بیلوں کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے مکینوں کی اکثریتی آبادی کا ذریعہ معاش زراعت اور لائیو سٹاک سے وابستہ ہے، اس بیماری کے باعث لوگوں کو معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر متحرک ہونے اور ہنگامی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔